اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

طیارہ مار گرانے کا واقعہ نہیں بھول سکتے اس کیلئے ترکی کو باربارپچھتانا ہوگا، صدر پیوٹن

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک)روسی صدر ولاد میرپیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مصروف روسی طیارہ مار گرانے پر ترکی کو بار بار پچھتانا ہوگا کیونکہ ہم اس واقعے کو نہیں بھول سکتے۔اسٹیٹ آف دی نیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ مغربی ممالک کودہشت گردی سے متعلق دُہرے معیار سے گریز کرنا چاہیے اور دہشت گردوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے جب کہ ترکی دہشت گردوں کو استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ترکی صرف یہ سمجھتا ہے کہ ہم چند چیزوں پر پابندیان عائد کریں گے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے کیونکہ ماسکو ترکی کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرے گا۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ شام میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران ہمارا طیارہ گرایا گیا اور اس واقعے کو کبھی نہیں بھول سکتے جب کہ ترکی کو اس پر بار بار پچھتانا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترکی نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی جنگی طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، روس نے اس واقعے کے بعد ترکی سے فوجی تعلقات ترک کرتے ہوئے اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جب کہ ترکی نے اس واقعے پر کسی صورت معافی نہ مانگنے کا اعلان کیا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…