اسلام آبا د(نیوزڈیسک) پاکستان کے دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں 2308 پاکستانی قید ہیں۔ ریڈیو پاکستان نے دفتر خارجہ کے ترجمان سید قاضی خلیل اللہ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کے مختلف حراستی مراکز میں 2300 سے زائد پاکستانی جلا وطنی کے منتظر ہیں۔ قاضی خلیل اللہ کے مطابق، یہ پاکستانی حج اور عمرہ ویزوں کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ جمعرات کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں قاضی خلیل اللہ نے بتایا پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے حل اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے ہندوستان کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے۔ ’ہم اس بات کے منتظر ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندرامودی کی پیرس میں ملاقات کے بعد کیسے پیش رفت ہو‘۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہارٹ آف ایشیاءکی دو روزہ کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ دولت اسلامیہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اس کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ افغانستان میں ہندوستانی سفیر کے بیان کے حوالے سے ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ کسی سفیر کی طرف سے اپنے میزبان ملک کے کسی تیسرے ملک کے ساتھ تعلقات نقصان پہنچانے کی کوششیں سفارتی آداب کے خلاف ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام علاقائی ممالک افغانستان میں امن اور مفاہمت کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا















































