اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش نے عراق اورشام میں تباہی مچانے کے بعد ”پاکستان “کوسخت پیغام دے دیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق (نیوزڈیسک)عالمی دہشتگردتنظیم داعش نے دواہم اسلامی ممالک عراق اورشام کے بعد پاکستان کوبھی سخت پیغام دے دیااورکہاکہ داعش اب پاکستان میں آنے والی ہے ۔اس بارے میں داعش نے ”بلیک فلیگ“ کے نام سے اپنا نیا منشور جاری کیا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”اب ہم اپنی جنگ عراق اور شام سے نکل کر پاکستان ،بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک تک پھیلائیں گے۔بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس“ کی رپورٹ کے مطابق داعش نے اپنے نئے منشور میں بھارت کی صورت حال کا تجزیہ پیش کیا ہے۔ اس نے منشور میں لکھا ہے کہ بھارت میں ”ہندو ازم“ کی تحریک چل رہی ہے اور گائے کا گوشت کھانے والے مسلمانوں کو قتل کیا جا رہا ہے، نریندر مودی دائیں بازو کا ہندو قوم پرست ہے اور وہ اپنی قوم (ہندو?ں)کو مسلمانوں کے خلاف جنگ کے لیے تیار کررہا ہے۔ یہ چندہندو انتہا پسند فنڈز جمع کر رہے ہیں اور نئے لوگ بھرتی کر رہے ہیں تاکہ اپنے ایک نمبر دشمن ، مسلمانوں کے خلاف جنگ شروع کریں۔نئے منشور میں داعش نے لکھا ہے کہ” اب ہم نیو ورلڈ آرڈر کے خلاف اپنی جنگ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان میں لڑیں گے جو عالمی جنگ ہو گی اور یہ جنگ ہم دجال کے خلاف لڑیں گے۔“مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے داعش نے منشور میں لکھا ہے کہ” اگرتم(مسلمان) اپنے آرام دہ گھروں میں بیٹھے رہوں گے تو یہ نیوورلڈ آرڈر تمہیں ہلاک کر دے گا، باہر نکلو اور اپنے مذہب اور زندگیوں کی حفاظت کے لیے لڑو۔“منشور میں شدت پسند تنظیم نے اپنی جنگی حکمت عملی بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ ”ہم دشمن پرحملہ کریں گے اور واپس جا کر اپنی پناہ گاہوں میں چھپ جایا کریں گے، تاکہ دنیا ہماری تلاش اور ہمارے خلاف جنگ میں اربوں، کھربوں یوروز خرچ کرے، اپنے لاکھوں سپاہی قتل کروائے اور اپنے بڑے بڑے شہر بند کر دے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…