ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں طلاق کے بڑھتے رجحان کے باعث طلاق یافتہ خواتین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لیکن سعودی قوانین کے مطابق کسی بچے کو سکول میں داخل کروانے و دیگر امور کے لیے والد کی منظوری لازمی ہے، جس سے طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اب سعودی حکومت نے اس حوالے سے قوانین میں ترامیم کرکے خواتین کو زیادہ بااختیار بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئے قانون کے تحت مطلقہ یا بیوہ خواتین تمام گھریلو امور مرد کی منظوری کے بغیر سرانجام دے سکیں گی۔سعودی اخبار ”الریاض“ کی رپورٹ کے مطابق اس نئے قانون کے تحت سعودی وزارت داخلہ مردوں کے ساتھ ساتھ مطلقہ اور بیوہ خواتین کو فیملی شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے جس سے ان خواتین کو بھی وہی حقوق حاصل ہو جائیں گے جو کسی گھر کے مرد سربراہ کو حاصل ہوتے ہیں۔وہ خواتین ازخود سرکاری ریکارڈ تک رسائی حاصل کر سکیں گی، بچوں کو سکول داخل کروا سکیں گی اور میڈیکل رجسٹریشن و دیگر امور سرانجام دے سکیں گی۔ فی الوقت سعودی عرب میں زیادہ تر گھریلو امور کے قانونی اختیارات مرد کے پاس ہیں اورکوئی بھی عورت طلاق کے بعد بھی ان امور میں اپنے سابق شوہر کی منظوری کی محتاج ہوتی ہے۔اگر سابق شوہر اجازت نہ دے تو خاتون بچوں کا سکول میں داخلہ تک نہیں کروا سکتی۔فیملی کارڈ چونکہ مرد کے پاس ہوتا ہے اس لیے خاتون کو ہر کام کرنے حتیٰ کہ اپنے یا بچوں کے علاج کے لیے ہسپتال جانے کے لیے بھی اپنے سابق شوہر کے پاس منظوری لینے کے لیے جانا پڑتا ہے۔مزید جانئے: سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے انتہائی تشویشناک خبر، حکومت نے نئی شرط عائد کردی دالیا نامی ایک مطلقہ خاتون نے سعودی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں طلاق یافتہ خاتون ہوکر زندگی گزارنا بہت مشکل ہے مگر نیا قانون بہت بڑی تبدیلی لائے گا۔ اس قانون سے تمام قانونی اور ثقافتی مسائل حل ہو جائیں گے۔دالیا ایک بچے کی ماں ہے۔ اسے 5سال قبل اس کے شوہر نے طلاق دے دی تھی اور اب وہ پانچ سال سے اپنے بچے کے ہمراہ جدہ میں رہ رہی ہے۔ دالیا کا کہنا تھا کہ فیملی کارڈ حاصل ہونے سے مطلقہ خواتین کو بھی فیملی کے سربراہ کی حیثیت حاصل ہو جائے گی اور انہیں طلاق کے بعد بھی بار بار اپنے سابق شوہر کے پاس نہیں جانا پڑے گا۔
سعودی عرب نے وہ فیصلہ کردیاجس کا”سعودی خواتین “کوانتظارتھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘
-
کوکین ڈیلر انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات، شوبز شخصیات اور سیاستدانوں کے نام بتادیے
-
بڑا کریک ڈاؤن ! 10غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کردیا گیا
-
تبو نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت بے نقاب کردی
-
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
عالیہ بھٹ کو کانز فلم فیسٹیول میں شرمندگی کا سامنا
-
فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنے آگئی
-
حکومت کا گاڑیوں کی خریداری آسان بنانے کا فیصلہ
-
چین میں داخلے پر پابندی کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بیجنگ کیسے پہنچے؟
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کے معاملے پر مریم نواز کا ایکشن
-
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں



















































