ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کے 30 جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 50 فوجی ہلاک

datetime 3  دسمبر‬‮  2015 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ پانچ سالوں میں بھارت کے 30جنگی ہیلی کاپٹر تباہ ہوئے ہیں اور پچاس کے قریب بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکار کی جانب سے بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ملک میں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز کے تباہ ہونے کی وجوہات زائدالمعیاد مشینیں، پائلٹ کی غیر معیاری ٹریننگ اور ناقص مینٹینس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2010 سے اب تک 30 ہیلی کاپٹرز تباہ ہو چکی ہیں اور زیادہ تر حادثات کی بڑی وجوہات تیکنیکی خرابیاں اور انسانی غلطیاں تھیں، 2011 سے اب تک بھارتی فضائیہ کے 5 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہو چکے ہیں۔بھارت کے آرمی آفیسرز کی بیگمات نے رواں برس مارچ میں وزیر دفاع منوہر پریکار کو ایک درخواست لکھی جس میں 1960 کے تیار کردہ زائد المعیاد ہیلی کاپٹرز کو جدید کاپٹرز سے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…