ماناگوا (نیوز ڈیسک) نکارا گورا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد پہاڑ سے لاوا نکلنا شروع ہو گیا جبکہ علاقے میں راکھ اور دھوئیں کے بادل چھا گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 1905 کے بعد پہلی بار اس آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کیا ہے۔لاوا نکلنے کے بعد قریبی علاقوں میں راکھ اور دھوئیں کے بادل چھا گئے ہیں۔آتش فشاں سے وقفے وقفے سے لاوا اگلنے کا عمل کاری ہے۔ماہرین کے مطابق آتش فشاں مزید کچھ دن تک لاوا اگل سکتا ہے، جس کے بعد مقامی افراد کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ 1610 میں اسی آتش فشاں سے قریبی شہر لیون مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔1849 سے 1905 کے درمیان یہ آتش فشاں فعال رہا ہے اور اس دوران کم از کم 10 بار اس آتش فشاں سے لاوا اگلنا شروع کیا۔