اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیرس کے بعد امریکا فائرنگ سے گونج اٹھا ، 14 ہلاک

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان برناڈینو میں فائرنگ سے 14افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکی اسپیشل فورسز نے تعاقب کرکے ایک حملہ آور کو ہلاک ،دوسرے کو گرفتار کرلیاامریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے شہر سین برناڈینو میں معذور افراد کی دیکھ بھال کے ایک مرکز میں پیش آیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 3 تک ہوسکتی ہے۔ا±نہوں نے فوجی یونیفارم کے علاوہ ممکنہ طور پر انہوں نے باڈی آرمر بھی پہن رکھے تھے۔پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔امریکی پولیس کے مطابق فائرنگ سے 14 افراد مارے گئے ہیں جبکہ17افراد زخمی ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اورحملہ آوروں میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک حملہ آورہلاکہ ہوگیاہے۔وائٹ ہاﺅس حکام نے صدر باراک اومابا کو واقعے کی بریفنگ دی جانے کی تصدیق کی ہے۔صدر اوباما نے کہا ہے کہ امریکا میں پبلک مقامات پر فائرنگ کے واقعات تشویش ناک ہیں۔امریکی شہریوں کی حفاظت کےلیےاقدامات کرنے ہوں گے۔سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ معمول کا واقعہ نہیں ، ہمیں اسلحے کے ذریعے تشدد کو روکنے کے لیے لازمی اقدامات کرنا ہوں گے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…