اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر کا حل،ترکی میں پاکستان کی حمایت میں بڑا اقدام ہوگیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (نیوزڈیسک)ترکی کے دارلحکوم استنبول میںعیصام کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں دنیا کے 60ممالک کے150قائدین نے شرکت کی ،جس میں حکومتوں کے نمائندے،اسلامی تحریکوںکے سربراہان،علماءکرام ،دانشور اور سفارت کار وں شامل ہیں،عالمی کانفرنس کے ایک سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرعبدالرشید ترابی نے کی،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی کی تحریک پر دنیاکے 60ممالک کے 150 مندوبین نے متفقہ طور کشمیرپر قرارداد منظور کی جس میں لکھا گیاہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق کشمیریوںکو حق خودارادیت فراہم کرے ،دو کروڑ انسانوںکو اپنے بنیادی حق سے محروم رکھنا ظلم ہے اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،قرارداد میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ مقبو ضہ کشمیرمیںبدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکا نوٹس لے،کشمیرپر سے ناجائز فوجی قبضہ ختم کیاجائے،کانفرنس میں شریک تمام قائدین کشمیریوںکے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیاہے کہ اقوا متحدہ اور OICمقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر قتل وغارت گری ،انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گردی کو رکوانے میںاپناکردار ادا کرے،قرارداد میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیاہے کہ 5فروری کو پوری دنیا میں کشمیریوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یہ دن منایا جائے گا،5فروری پوری دنیامیںمنانے کا اعلان کیاگیاہے۔بھارت انسانی حقوق کی پامالی بند کرے اور کشمیریوںکو ان کا حق فراہم کرے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…