اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

میڈیاکیلئے برا دن،137سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
Media News concept
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی(نیوزڈیسک)بھارت میں 137 سال تک مسلسل اشاعت کے بعد شہر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بدھ کو ’دا ہندو‘ روزنامہ چینئی شہر سے شائع نہ ہو سکا۔ 1878 سے روزانہ شائع کیے جانے والا یہ اخبار بدھ کو نہیں چھاپا گیا کیونکہ ملازمین کو پرنٹنگ پریس کے دفتر میں رسائی حاصل نہ ہو سکی ،بھارتی اخبار کے مطابق اخبار کے ناشر این مرالی نے بتایا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے۔این مرالی نے کہاکہ مارائیملائی نگر کے علاقے میں قائم ہمارے پرنٹنگ پلانٹ میں ملازمین کو رسائی حاصل نہ ہو سکی۔ پرنٹنگ پریس کا پلانٹ بہت بڑا ہے اس لیے ہم نے اسے شہر کے باہر قائم کیا تھا۔ اگر ہم اخبار کو شائع بھی کر پاتے تو مجھے نہیں لگتا کہ ہم اسے شہر میں تقسیم کر پاتے۔شہر میں شدید بارشوں کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سینکڑوں لوگوں کو بجلی کی قلت پیش آئی ۔دو روز سے مسلسل شدید بارشوں کی وجہ سے شہر میں پھنسے ہزاروں لوگوں کو بچانے کے لیے فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔چینئی کے ہوائی اڈے کے رن وے پر سیلاب کا پانی آنے کی وجہ سے پروازوں کو غیر معینہ مدت تک معطل کر دیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق شہر کی اہم سڑکیں سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں اور سکولوں کو بند ہوئے 17 روز ہو چکے ہیں۔شدید بارشوں کے باعث چھ اضلاع میں قائم سکول اور کالج بند کیے گئے ہیں۔دا ہندو کا مرکزی دفتر چینئی میں قائم ہے لیکن اسے 17 دیگر شہروں میں بھی شائع کیا جاتا ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…