کابل (نیوزڈیسک) افغان طالبان کے گروپوں کی آپس کے اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے ہیں اور ایک اجلاس کے دوران آپس کی لڑائی کے دوران طالبان سربراہ ملااختر منصور زخمی ہوگئے۔غیر خبررساں ادارے کے مطابق کابل میں افغان طالبان رہنماؤں کے اجلاس کے دوران اچانک دو گروپوں میں تیز و تند جملوں کے تبادلے کے بعد لڑائی شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور شدید زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے نائب صدر کے ترجمان سلطان فیضی کا غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران طالبان میں آپس میں لڑائی ہوئی جس میں ملا اختر منصور شدید زخمی ہوگئے اور انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ان کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔دوسری جانب افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی ان کے سربراہ ملا منصور زخمی ہوئے ہیں۔
افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور دوگروپوں کی جھڑپ کے دوران زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































