اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے بعدایک اہم عرب ریاست میں بلدیاتی انتخابات

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو بلدیاتی انتخابات میں بہ طور امیدوار شامل کیا جا رہا ہے۔ خواتین امیدواروں کے لیے حکومت کی جانب سے ایک نیا ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ان کے لیے کچھ اصول و ضوابط کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔ خواتین کو مردوں کے ساتھ گھل مل جانے اور مخلوط محافل کے انعقاد سے منع کرنے کے ساتھ واٹس آپ کے استعمال سے بھی روک دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مملکت میں بلدیاتی انتخابات کی مہم زوروں پر ہے اور جگہ جگہ خواتین امیدواروں نے بینرز، پوسٹرز اور بورڈ بھی آویزاں کرنا شروع کیے ہیں، سعودی عرب کی شاہراﺅں کے گرد و پیش میں لگے بعض بینروں پر ایسے نعرے اور عبارتیں بھی درج ہیں جن کا براہ راست انتخابات کےساتھ کوئی تعلق نہیں مگر امیدوار ان کے جواز کی راہیں بھی نکال رہے ہیں۔ایک خاتون امیدوارہ نوف بن شارع الحارثی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بینروں اور بورڈوں پر بعض عجیب وغریب عبارات دراصل اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ خواتین کو اپنے مخصوص گروپ تشکیل دینے، قبیلے یا کسی بھی دوسری عصبیت کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرنے سے منع کرنا ہے۔ ایسے بورڈ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی امیدوار انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے حلقے میں قبائلی اور گروہی تعصب کو ختم کرنے کے لیے کام کرے گا۔نوف الحارثی نے کہا کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے لیے سڑکوں پر بورڈ آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کر رہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے ٹویٹر کے استعمال کی اجازت ہے مگر “سناپ شاٹ” اور “واٹس آپ” استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت خواتین مردوں کےساتھ مخلوط محافل کا انعقاد نہیں کر سکتیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…