ماسکو (آن لائن) روس نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اپنی توجہ پاکستان کی انرجی مارکیٹ پر مرکوز کر دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اہم پیشرفت نے پاکستان کو گیس برآمد کے لئے پائپ لائن بچھانے کی پیش کش کی ہے اور یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ماسکو کو خدشات لاحق ہیں کہ یوکرائن کے مسئلے کی وجہ سے روس یورپی مارکیٹ کھو سکتا ہے اور حالیہ تنازعہ ترکی کے ساتھ کبھی سامنے آیا ہے اپنے طور پر روس دنیا میں قدرتی گیس کا دوسرا سب دے بڑا سپلائر ہے جو متبادل کی تلاش میں ہے اور ایکسپورٹ مارکیٹ کی طرف دیکھ رہا ہے اور روس نے چین کے ساتھ پہلے ہی اربوں کی ڈیل کر رکھی ہے پاکستان بھی بڑی مارکیٹ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اسے یومیہ 2 ارب مکعب فٹ ہے میڈیا رپورٹس میں ایک عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا کہ گزشتہ روسی وفد نے پاکستانی حکام کے ساتھ میٹنگ میں گیس پائپ لائن بچھانے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے پاکستان کو گیس برآمد کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔