نیویارک(نیوزڈیسک)بھارتی سزا طویل ہوگئی۔۔۔نیپال میں انسانی المیہ جنم لینے لگا،دنیا لمبی تان کر سو گئی،بھارتی سرحد بند ہونے کے سبب نیپال میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ، یونیسیف کے مطابق ویکسینز اور جان بچانے والی ادویات کی قلت سے بچوں کو شدید خطرہ لاحق ہے- اقوام متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ نیپال میں موسم سرما کے آتے ہی ایندھن، خوراک، ادویات اور ویکسینز کی قلت سے 30 لاکھ سے زائد کم عمر بچوں کو ہلاکت یا بیماریوں کا خطرہ لاحق ہے۔نیپال کے جنوبی علاقے میں دو مہینوں سے بھارت سے نیپال جانے والی سرحد بند ہے ، نیپال کی مہیسی اقلیت کا کہنا ہے کہ نئے آئین میں ان کو حقوق نہیں دیے گئے ہیں جس وجہ سے انہوں نے نیپال اور بھارت کی سرحد کو دو ماہ سے بند کیا ہوا ہے ۔نیپال میں 60 فیصد ادویات کے علاوہ تیل ، خوراک اور دیگر اشیا بھی بھارت ہی سے نیپال آتی ہیں ۔ سرحد بند ہونے کے سبب خوراک اور ادویات کی کمی ہو گئی ہے جبکہ یونیسیف کے مطابق ویکسینز اور جان بچانے والی ادویات کی قلت سے بچوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔