اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کواہم کامیابی مل گئی ،بڑاحملہ پسپاکردیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب اور یمن کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں سعودی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اور ان کی جوابی کارروائی میں 40حوثی باغی ہلاک ہوگئے ۔سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویڑن کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی علاقے میں دراندازی کے لیے دھاوا بولا تھا لیکن سعودی فورسز نے ان کے حملے کو پوری قوت سے پسپا کردیا ہے۔ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی ماضی میں بھی متعدد مرتبہ یمن سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں دراندازی کی ناکام کوششیں کرچکے ہیں۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے سرکاری ٹی وی سے نشر کیے گئے بیان کہا ہے کہ ”حسب معمول حوثیوں نے سرحد میں دراندازی اور سعودی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن مسلح افواج ان کی نقل وحرکت کی کڑی نگرانی کررہی تھیں اور ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ”دراندازی کرنے والوں کو ہلاک کردیا گیا ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ اب صورت حال بہتر ہے”۔ٹی وی چینل کے مطابق احمد العسیری نے حوثیوں اور ان کے اتحادی سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے مہلوکین کی تعداد ایک سو اسّی بتائی ہے مگر ان ہلاکتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشا کے بیسیوں جنگجو سعودی فورسز کی جوابی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سیکڑوں حوثی باغیوں نے سرحدی علاقے میں دھاوا بولا تھا اور سعودی فورسز نے انھیں پسپا کرنے کے ہیلی کاپٹروں اور راکٹوں کا استعمال کیا ہے۔حوثیوں کے زیر انتظام یمن کی خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگجوو¿ں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کے نزدیک فوج کی تین چوکیوں پر قبضہ کر لیا تھا اور انھوں نے امریکی ساختہ دو ابراہام ٹینکوں اور تین بریڈلے سمیت متعدد بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا تھا۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد مارچ سے یمن میں حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں پر فضائی حملے کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق اس فضائی مہم کے آغاز کے بعد سے یمن میں پانچ ہزار سات سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور سرحدی علاقوں میں گولہ باری اور حوثی باغیوں کی سعودی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم اسّی افراد مارے گئے ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…