اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ترکی کایوٹرن،روس سے بڑامطالبہ کردیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوزڈیسک)ترکی کایوٹرن،روس سے بڑامطالبہ کردیا۔ترک وزیراعظم احمد داو¿د اوغلو نے ترکی اور روس کے درمیانی فوجی مواصلاتی چینل کھولنے کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ مستقبل میں شام کے سرحدی علاقے میں روس کے لڑاکا طیارے کی تباہی ایسے واقعات کے اعادے سے بچا جاسکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیراعظم نے منگل کے روز شمالی قبرض کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل انقرہ میں نیوز کانفرنس میں روس پر زوردیا ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے فوجی مواصلاتی چینلز کھولے اور سفارتی چینلز کو بھی بحال رکھے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں بے بنیاد الزامات عاید کرنے کے بجائے مذاکرات کی میز پر مل بیٹھنا چاہیے۔داو¿د اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی اپنی سرحد کے ساتھ واقع شامی علاقے سے داعش کے جنگجوو¿ں کو نکال باہر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔روسی صدر ولادی میر پوتین نے اپنے لڑاکا طیارے کی تباہی کے ردعمل میں ترکی کے خلاف اقتصادی پابندیاں عاید کردی ہیں اور کہا ہے کہ ترکی نے روسی جیٹ کو اس لیے مار گرایا تھا کیونکہ وہ داعش کے جنگجوو¿ں سے اپنے لیے تیل کی سپلائی کو تحفظ دینا چاہتا تھا۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے روسی ہم منصب کے اس دعوے کو مضحکہ خیز اور توہین آمیز قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔دونوں صدور نے پیرس میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے موقع پر ملاقات بھی نہیں کی ہے۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ ان کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو ختم کرنے کا یہ ایک اچھا موقع تھا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…