واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ نے دوست ممالک جن میں پاکستان اوربھارت بھی شامل ہیں سمیت کئی اہم ممالک کے شہریوں کے لئے ویزہ شرائط سخت کردی ہیں ۔امریکہ نے پیرس حملوں کے بعد ویزے کے بغیر آنے والے دوست ممالک کے شہریوں کی چھان بین بھی بڑھا دی ہے۔جنگ زدہ علاقوں سے آنے والوں کی پہلے ہی سخت سکروٹنی کی جاتی تھی مگر اب خیال کیا جا رہا ہے دوست ممالک کے بہت سے شہری جنگ زدہ علاقوں سے ہوکر آئے ہیں اور وہ خطرناک ہوسکتے ہیں جس وجہ سے اب دوست ممالک سے آنے والوں کی سکروٹنی کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔فرانس اور بیلجیئم کے شہریوں کو امریکہ جانے کے لئے ویزہ سے استثنی تھا مگر اب انہیں بھی پوچھ گچھ کے عمل سے گزرنا ہوگا۔اس حوالے سے دوست ممالک کے ساتھ خفیہ دستاویزات کا تبادلہ بھی ہورہا ہے۔