ماسکو(نیوزڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے الزام لگایا ہے ترکی نے روسی طیارہ داعش سے غیرقانونی تیل سپلائی محفوظ بنانے کے لیےتباہ کیا ۔ادھر ترک صدر رجب طیب اردوآن کا کہنا ہے روسی صدر اپنے الزامات کا ثبوت دیں وہ صدارت سے استعفا دے دیں گے۔روسی صدر نے الزام لگایا ہے کہ ترکی داعش سے تیل خریدتا ہے۔اس نے اپنی سپلائی محفوظ رکھنے کے لیے ہمارا طیارہ گرایا۔روسی صدرکے الزام پر ترک صدر کا کہناہے کہ پیوٹن ثابت کردیں تو وہ صدارت سے استعفا دے دیں گے ۔