اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

القاعدہ نے سعودی عرب کوبڑی دھمکی دے کرعرب ممالک میں ہلچل مچادی

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعا(نیوزڈیسک) القاعدہ نے سعودی عرب کوبڑی دھمکی دے کرعرب ممالک میں ہلچل مچادی ۔کالعدم تنظیم القاعدہ نے ممکنہ طورپر درجنوں جنگجوﺅں کے سرقلم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد ہونے پر سعودی عرب کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی۔البوابہ نیوز نے برطانوی خبررساں ادارے رائیٹرز کے حوالے سے بتایاکہ یمن میں القاعدہ کی شاخ نے سعودی حکومت کو سوشل میڈیا کے ذریعے ممکنہ طورپر بڑے پیمانے پر ہونیوالی سزاﺅں پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں اطلاعات تھیں کہ سعودی حکام نے شدت پسندی کے الزام میں القاعدہ اراکین سمیت 50سے زائد لوگوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کافیصلہ کیاہے جس پر القاعدہ نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر القاعدہ نے کہاکہ’اللہ کی قسم ، ہمارے قیدیوں کا خون بہنے سے قبل ہمارا خون بہہ جائے گااور قیدیوں کا خون خشک ہونے سے قبل السعود کے فوجیوں کو خون میں نہلادیں گے، ہم زندگی سے تب تک لطف اندوزنہیں ہوں گے تب تک کہ السعودحکمرانوں کی گردنیں اڑادیں گے ۔القاعدہ کی اس سنگین دھمکی کے بعد سعودی حکومت نے ملک بھرمیں سیکورٹی اداروں کومتحرک کردیاہے اورسوشل میڈیاپرکی سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…