ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ترکی کو تارکین وطن کو یورپ جانے سے روکنے کا کیا صلہ ملے گا؟ یورپی یونین سے معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (نیوزڈیسک)تارکین وطن کے حوالے سے ترکی اور یورپی یونین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین اور ترک وزیراعظم احمد داو¿د اوغلو کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں معاہدے پر اتفاق کیا گیامعاہدے کے تحت ترکی، یورپی ممالک جانے کے خواہشمند تارکین وطن کو اپنی سرحدوں پر روکے گا، جس کے بدلے اسے یورپی یونین کی جانب سے تقریباً 22 لاکھ شامی مہاجرین کےلئے 3 ارب ڈالر سے زائد کی امداد، ترک شہریوں کےلئے یورپ کے ویزا فری سروس کی سہولت اور یورپی بلاک میں ترکی کی دوبارہ شمولیت کےلئے دوبارہ بات چیت کا آغاز شامل ہے۔معاہدے کے مسودے میں کہا گیا کہ دونوں فریقین کے درمیان پناہ گزینوں کے حوالے سے طے پائے جانے والے معاہدے پر فوری عمل کا آغاز ہوگا۔معاہدہ طے پانے کے بعد ترک وزیر اعظم نے اپنے بیان میں نئے باب کے آغاز پر یورپی رہنماو¿ں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دن کو یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کاتاریخی دن قرار دیا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…