نئی دہلی(نیوزڈیسک)…بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم مودی کی سرکاری رہائشگاہ کے قریب پولیس اہلکار کی فائرنگ ،خوفزدہ مودی جائے پناہ ڈھونڈتے رہے۔ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم نریندرا مودی کی سرکاری رہائشگاہ پر تعینات پولیس اہلکار نے گزشتہ شب فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں مودی خوفزدہ ہوکر جائے پناہ ڈھونڈتے رہے ۔فائرنگ کے بعد کمانڈوز نے فوری طورپر مذکورہ پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا ۔پولیس حکام کے مطابق اہلکار نے فائرنگ جان بوجھ کر نہیں کی ۔
یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب شفٹ کی تبدیلی ہورہی تھی اس دوران ایک رائفل سے تین فائر ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔سرکاری حکا م کی طرف سے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا او رنہ ہی بتایاگیاکہ فائرنگ کے وقت نریندرا مودی کہاں تھے تاہم آزاد ذرائع کے مطابق فائرنگ کے وقت نریندرا مودی اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے جو فائرنگ سے خوفزدہ ہوکر جائے پناہ تلاش کرتے رہے۔
بھارتی و زیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر پولیس اہلکار کی فائرنگ ،خوفزدہ مودی جائے پناہ ڈھونڈتے رہے
20
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں