نیویارک (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی مہاجرین کیلئے کام کرنیوالی ایجنسی نے کہاہے کہ سربیا اور میسیڈونیا نے ملک میں پاکستانیوں سمیت چند دیگرممالک کے مہاجرین کے داخلے پر پابندی کااعلان کردیا۔یواین ایچ سی آر کی ترجمان ملیتاسنجک کے مطابق بدھ سے سربین حکام نے ملک میں صرف افغانستان ، شام اور عراق کے مہاجرین کو داخلے کی اجازت دی ۔ اْنہوں نے بتایاکہ تارکین وطن کو صرف اس وقت داخلے کی اجازت دی جاتی ہے جب وہ اپنی شہریت سے متعلق دستاویزی ثبوت فراہم کریں جبکہ دیگر تمام کو واپس میسیڈونیا بھیج دیاجاتاہے جبکہ میسیڈونیابھی جنگ سے متاثرہ صرف تین ممالک کے شہریوں کو اجازت دے رہاہے ۔ ترجمان نے بتایاکہ واپس بھیجے جانیوالے شہریوں میں پاکستانی ، لبیرین ، مراکش، سری لنکا اور سوڈان کے شہری شامل ہیں جنہیں میکدونیا نے بھی واپس بھیج دیا۔