ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی عا ئدکر دی گئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کی جانب سے جنگی جرائم کے مرتکب دو مجرمان کی سزائے موت برقرار رکھنے کے فیصلے بعد فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ایک اہلکار کے مطابق عدالت کے فیصلے کے بعد امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔صلاح الدین قادر چوہدری اور علی احسن محمد کو 1971 کی جنگ میں جنگی جرائم پر پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔صلاح الدین کا تعلق حزب اختلاف کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ہے اور وہ سابق وزیر ہیں . علی احسن محمد کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔بنگلہ دیش میں ٹیلی کمیونیکشن کے نگراں ادارے کے حکام کے مطابق فیس بک، فیس بک، فیس بک مسینجر، وائبر اور واٹس ایپ سروسز سمیت سب کو بلاک کر دیا گیا ہے۔اٹارنی جنرل محبوب عالم نے بتایا کہ عدالت کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد اب اگر صدر کی جانب رحم کی اپیل منظور نہیں ہوتی تو دونوں مجرمان کو پھانسی دینے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔بنگلہ دیش میں 2010 سے دو مختلف ٹرائبیونل جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔ٹربیونل کی جانب سے مجرم ٹھہرائے گئے زیادہ تر افراد کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے اور جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ یہ تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں .عدالتی کارروائیوں کے ناقدین کا بھی یہی کہنا ہے کہ حکومت جنگی جرائم کے ٹرائبیونل کو اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے اس کے علاوہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ بھی کہہ چکی ہے کہ اس عدالت کا طریقہ کار بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہے۔1971 میں نو ماہ تک جاری رہنے والی پاکستان سے علیحدگی کی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں مختلف اندازے لگائے گئے ہیں۔بنگلہ دیشی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اس جنگ میں تقریباً 30 لاکھ افراد مارے گئے، جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے یہ تعداد حقیقت سے بہت زیادہ ہے اور نہ ہی ان اعداد و شمار کی کوئی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…