برلن(نیوزڈیسک)پناہ گزینوں کے لئے نسبتاً نرم پالیسی اختیار کرنے والے یورپی ملک جرمنی میں مہاجرین کی عارضی رہائش گاہوں پر ہونے والے حملوں اور دیگر وارداتوں کی تعداد سال رواں میں اب تک سات سو سے تجاوز کر گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن دارالحکومت برلن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق وفاقی جرمن پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سال رواں کے آغاز سے سولہ نومبر تک ایسے واقعات کی تعداد 715 ہے۔ گزشتہ سال کے دوران پناہ گزینوں کے خلاف ایسے حملوں کی ک ±ل تعداد 199 تھی۔تارکین وطن کے خلاف وارداتوں کی تعداد میں واضح اضافہ اِس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت کے حامل ملک میں مہاجرین کی بڑی تعداد میں مسلسل آمد کے نتیجے میں یہاں ’مہاجرین مخالف‘ جذبات بھی بڑھ رہے ہیں۔ اندازوں کے مطابق رواں سال کے اختتام تک شام، عراق، افغانستان، پاکستان اور چند شمالی افریقی ممالک سے سیاسی پناہ کے لیے جرمنی آنے والوں کے تعداد قریب ایک ملین تک پہنچ سکتی ہے۔جرمن حکام کے مطابق تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ پناہ گزینوں کی رہائش گاہوں پر حملوں میں سے 640 کیسز میں دایاں بازو کی ترجیحات کے حامل افراد یا گروپوں کا عمل دخل ہے جب کہ 75 وارداتوں میں تاحال مقاصد کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ 56 وارداتوں میں مہاجرین کی عارضی رہائش گاہوں کو نذر آتش کیا گیا جب کہ آٹھ کیسز میں ایسا کرنے کی کوشش کی گئی۔ گزشتہ برس پناہ گزینوں سے متعلق کیمپوں کو نذر آتش کرنے کے ک ل چھ واقعات رپورٹ کیے گئے تھے۔ جنوری 2015ءمیں یومیہ بنیادوں پر ایسے واقعات کی اوسط تعداد ایک تھی، جو نومبر میں تین ہے، یعنی ہر روز تین ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔جرمن حکام کے مطابق انتہائی دائیں بازو کے گروپ سوشل میڈیا پر مہم چلاتے ہوئے پناہ گزینوں کے حوالے سے خوف پھیلانے کو کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے بقول متعدد حملے انٹرنیٹ پر جاری ایسی ہی مہمات کا نتیجہ ہو سکتے ہ?ں۔ حکام نے اس بارے میں مزید وضاحت کے لیے بتایا ہے کہ ایسی وارداتوں میں ملوث ہونے کے شبے میں زیر حراست لیے جانے والے دو تہائی ملزمان پہلے سے جرمن پولیس کی نظروں میں تھے، جو انتہا پسندوں کی کڑی نگرانی کرتی ہے۔
تارکین وطن پر حملے،جرمنی میں ریکارڈ قائم ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘
-
کوکین ڈیلر انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات، شوبز شخصیات اور سیاستدانوں کے نام بتادیے
-
درآمدی سولر پینل پر کسٹمز ڈیوٹی کیلیے نئی قیمتیں مقرر
-
ان ٹارگٹڈ کراس سبسڈی ختم، بجلی کی پوری قیمت وصول کرنے کا فیصلہ
-
شاطر ڈرگ ڈیلر پنکی، جس نے شناخت چھپانے کیلیے تیزاب میں انگلیاں جلائیں، زندگی سے متعلق اہم انکشافات
-
بڑا کریک ڈاؤن ! 10غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کردیا گیا
-
شادی میں لیگ پیس نہ ملنے پر تصادم، نوجوان ہلاک
-
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
ٹریفک حادثے کے بعد کار سوار نے نوجوان کو گولیاں مار دیں
-
نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی، وزیر اعطم نے ہدایت جاری کر دی
-
عالیہ بھٹ کو کانز فلم فیسٹیول میں شرمندگی کا سامنا
-
فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنے آگئی
-
بھارتی اداکار و پروڈیوسر دل کے دورے کے سبب 47برس کی عمر میں چل بسے
-
انمول عرف پنکی کیخلاف قتل کے مقدمے سے متعلق تفصیلات منظر عام پر آگئیں



















































