برلن(نیوزڈیسک)جرمن اخبار ’بِلڈ‘ نے انکشاف کیا ہے کہ جرمنی اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ کے دوران حملہ آوروں کے ایک گروپ نے جرمن شہر ہینوور کے فٹ بال اسٹیڈیم میں متعدد بم دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی،برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشاف ہونے کے بعد کہ دہشت گرد جرمن اسٹیڈیم میں خون کی ہولی کھیلنے والے ہیں حکام کے پاس اس میچ کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں تھا۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک غیر ملکی انٹلیجنس سروس کی جانب سے فراہم کردہ انٹیلیجنس معلومات پر مبنی تھیں۔ اس میں تفصیل سے بتایا گیا تھا کہ کیسے متعدد حملہ آوروں پر مشتمل ایک گروپ نے یہ منصوبہ بنایا تھا کہ نہ صرف جرمن شہر ہینوور کے فٹ بال اسٹیڈیم کے اندر متعدد بم دھماکے کیے جائیں گے بلکہ شہر کے مرکزی حصے میں بھی ایک بم دھماکہ کیا جائے گا۔جرمن اخبار ’بِلڈ‘ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد ایک ایمبولینس میں رکھ کر اسٹیڈیم کے اندر اسمگل کرنے کا پروگرام بنا رکھا تھا۔ اس گروپ کے لیڈر نے اسٹیڈیم کے اندر بیٹھ کر اس سارے حملے کی کارروائی کی فلم بنانا تھی۔ ا ±س روز نصف شب کے بعد ہینوور کے ریلوے اسٹیشن پر ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔