جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پیرس حملے،ایڈورڈ سنوڈن کے انکشافات،سی آئی اے کے سربراہ برس پڑے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا کی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جان برینن قومی سکیورٹی ایجنسی کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن پر برس پڑے ہیں اور کہا ہے کہ ان کی جانب سے خفیہ راز افشا کرنے سے امریکا کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔جان برینن نے واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران سنوڈن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپنے منصبی حلف سے غداری کرنے والے افراد کی جانب سے خفیہ معلومات کے افشاءسے اس ملک کی سلامتی کے لیے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کے افراد کو ہیرو کے درجے پر فائز کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔الاّ یہ کہ یہ ملک ایک مرتبہ پھر خود ہی محفوظ ہوجائے۔جان برینن نے پیرس میں دہشت گردی کے حملوں کے بعد انٹیلی جنس سروسز کی نگرانی کی صلاحیتوں پر عاید بعض قدغنوں کے خاتمے کا جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ خفیہ معلومات کے افشائ سے عالمی سطح پر دہشت گردوں کا سراغ لگانے کا کام زیادہ چیلنج والا ہوگیا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بدھ کو اپنے ایک ادارتی نوٹ میں سی آئی اے کے سربراہ کے اس بیان کو ”شرم ناک” قراردیا ہے اور لکھا ہے کہ پیرس میں حملے ڈیٹا کی کم یابی کا نتیجہ نہیں تھے بلکہ یہ تو حکام کی پہلے سے موجود معلومات کی بنیاد پر کوئی کارروائی کرنے میں ناکامی کا شاخسانہ تھے۔اخبار نے لکھا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حملوں کی سازش کو عملی جامہ پہنانے سے قبل ہی ان کا سراغ لگانے اور انھیں روکنے کے لیے ضروری اختیارات حاصل ہونے چاہئیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ غیر فعالیت کو قبول کرلیا جائے،شہری آزادیوں کو محدود کرنے کے لیے غیرآئینی حربے آزمائے جائیں اور ان کے نتیجے میں عوام محفوظ بھی نہ ہوں۔جب جان برینن سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا دوسرے ممالک کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ کرتا ہے تو انھوں نے اس کے جواب میں کہا کہ سی آئی اے روس سمیت دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) کے خطرے سے نمٹنے کے لیے کام کررہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ گذشتہ پانچ ہفتوں کے دوران میں نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ متعدد مواقع پر گفتگو کی ہے اور ان سے داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لیے خفیہ معلومات کے تبادلے پر بات چیت کی ہے حالانکہ ہمارے روس کے ساتھ شام اور یوکرین کے معاملے پر پالیسی اختلافات پائے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…