قاہرہ (نیوزڈیسک) داعش کے آن لائن میگزین دابق میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگجو گروپ نے پہلے عراق اور شام میں امریکی اتحاد میں شامل ممالک میں سے کسی ایک کا طیارہ تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے روس کی جانب سے 30 ستمبر کو شام میں جنگجوﺅں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے آغاز پر اپنا یہ منصوبہ تبدیل کر لیا اور اس کے شرم الشیخ سے پرواز کرنے والے ایک طیارے کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ میگزین میں کولڈ ڈرنکس کے کین کی ایک تصویر شائع کی گئی ہے کیونکہ اسی کین میں بم فٹ کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں روسیوں کے چند ایک پاسپورٹس کی ایک تصویر بھی شائع کی گئی ہے اور ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ مجاہدین کو ملے تھے۔ روس کا مسافر بردار طیارے میں سوار 224 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر روسی سیاح تھے