دمشق ( آن لائن )شامی صدر بشارالاسد نے عراق جنگ کو داعش کے وجود کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی پالیسیاں دہشتگردوں کی معاونت کررہی ہے غےرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شامی صدر کا کہنا تھا کہ داعش عراق جنگ کے نتیجے میں وجود میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر داعش کے وجود کا اعتراف کرچکے ہیں۔ مغربی پالیسیاں دہشتگردوں کی معاونت کررہی ہے۔ بشارالاسد نے ترکی، سعودی عرب اور قطر پر شدت پسندوں کی حمایت کا الزام عائد کیا۔ اپنے انٹرویو میں شامی صدر کا کہنا تھا کہ داعش کا وجود عراق سے ہوا اور شام کے داعش کے فروغ کے سبب ہونے کا خیال درست نہیں ہے۔فرانس حملوں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانس کو دہشتگردی کے جنگ میں اپنی پالیسی تبدیل کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سنجیدہ نہیں تو وقت ضائع نہیں کریں گے مگر دہشت گردوں کےخلاف اتحادی ممالک میں شامل ہوتو فرانس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کےا جائے گا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں