جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ پاکستان کے حامیوں کوسزا،بنگلہ دیش میں سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹس بند کر دی گئیں

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کی جانب سے متحدہ پاکستان کے حامیوں کو مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں سزائے موت برقرار رکھنے کے فیصلے بعد فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ایک اہلکار کے مطابق عدالت کے فیصلے کے بعد امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔صلاح الدین قادر چوہدری اور علی احسن محمد کو سنہ 1971 کی جنگ میں جنگی جرائم پر پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔صلاح الدین کا تعلق حزب اختلاف کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ہے اور وہ سابق وزیر ہیں جبکہ علی احسن محمد کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔بنگلہ دیش میں ٹیلی کمیونیکشن کے نگراں ادارے کے حکام کے مطابق فیس بک، فیس بک، فیس بک مسینجر، وائبر اور واٹس ایپ سروسز سمیت سب کو بلاک کر دیا گیا ہے۔اٹارنی جنرل محبوب عالم نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ عدالت کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد اب اگر صدر کی جانب رحم کی اپیل منظور نہیں ہوتی تو دونوں مجرمان کو پھانسی دینے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔بنگلہ دیش میں سنہ 2010 سے دو مختلف ٹرائبیونل جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔ٹرائبیونل کی جانب سے مجرم ٹھہرائے گئے زیادہ تر افراد کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے اور جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ یہ تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں۔ان عدالتی کارروائیوں کے ناقدین کا بھی یہی کہنا ہے کہ حکومت جنگی جرائم کے ٹرائبیونل کو اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔اس کے علاوہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ بھی کہہ چکی ہے کہ اس عدالت کا طریقہ کار بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہے۔سنہ 1971 میں نو ماہ تک جاری رہنے والی پاکستان سے علیحدگی کی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں مختلف اندازے لگائے گئے ہیں۔بنگلہ دیشی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اس جنگ میں تقریباً 30 لاکھ افراد مارے گئے، جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے یہ تعداد حقیقت سے بہت زیادہ ہے اور نہ ہی ان اعداد و شمار کی کوئی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…