جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانوی شہری نے مسلمان خاتون کو ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)میٹروپولیٹن پولیس نے زیر زمین ٹیوب میں ٹرین کا انتظار کرنے والی مسلمان خاتون کو اس کے آگے دھکا دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے تاہم ملزم کے اس اقدام سے خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس شخص کو گرفتار کیا ہے، کیمرے میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہیکہ حجاب میں ملبوس مسلمان خاتون اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کا انتظار کررہی تھی کہ دھکا دینے والا شخص پہلے خاموشی سے ان کو دیکھتا رہا اور پھر جیسے ہی ٹرین اسٹاپ پر آکر آہستہ ہوئی عین اس وقت اس نے خاتون کے عقب میں آکر اسے ٹرین کی جانب دھکا دے دیا اور اس کے نتیجے میں وہ ٹرین سے ٹکرا کر دوبارہ فرش پر آگری اورانہیں معمولی چوٹیں آئیں۔پولیس کیمطابق واقعہ 10 نومبر کو لندن میں پکاڈلی سرکس اسٹیشن پر شام 4 بجے کے قریب پیش آیا تاہم اس خوفناک واقعے میں خاتون محفوظ رہیں اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں خاتون کی جان بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں۔واقعے پر لندن ٹرانسپورٹ کے ترجمان اسٹیو برٹن نے کہا کہ اس طرح کے خوفناک واقعات بہت کم کم ہوتے ہیں جب کہ اس واقعے پر ہمارے اسٹاف اور دیگر مسافروں نے خاتون کی بروقت مدد کی اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ گرفتار شخص کو بھی 25 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…