اسلام آباد/ٹوکیو(نیوزڈیسک) جاپان نے پاکستانی تاریخ کے ہولناک زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو فوری امداد کی پیشکش کردی۔ منگل کو جاپانی وزیراعظم شنزوایبے اور جاپانی وزیر خارجہ فومیو کی شیدا نے وزیراعظم میاں نواز شریف کے نام لکھے گئے اپنے خط میں جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ جاپان حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں ہولناک زلزلے میں متاثر ہونے والے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ جاپان پاکستان کا دوست ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کی مدد اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے جاپان حکومت تیار ہے۔ جاپانی وزیرخارجہ نے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے نام لکھے گئے اپنے خط میں اس ہولناک زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جاپانی حکومت زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں کی بحالی کے لئے فوری امداد دینے کو تیار ہے
جاپان کا پاکستانی تاریخ کے ہولناک زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کااظہار ، فوری امداد کی پیشکش
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر



















































