جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

براک اوباما شادی کی تقریب میں بن بلائے مہمان بن گئے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک) امریکی صدر براک اوباما کو کھانے اورتقریبات میں شرکت کا تو شوق ہے ہی لیکن اتنا شوق کہ گولف کھیلتے کھیلتے شادی کی تقریب میں جا پہنچے اور مہمانوں کے کے ساتھ گھل مل گئے جب کہ مہمان اس بن بلائے اہم مہمان کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورینا کے ٹوری پئنس گولف کورس میں برائن اور اسٹیفینی کی شادی کی تقریب چل رہی تھی اور دونوں اس محفل میں اپنے مہمانوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھے کہ اسی دوران امریکی صدر براک اوباما بھی اپنے دورے کے دوران یہاں گولف کھیلنے پہنچ گئے۔ اسی دوران اعلان کیا گیا کہ صدر یہاں پہنچنے والے ہیں لیکن اس اعلان نے سب ہی کو حیران کردیا تاہم امریکی صدر کے لیے تقریب کچھ دیر کے لیے مؤخر کردی گئی جس کے کچھ ہی دیر بعد امریکی صدر تقریب میں پہنچ گئے جس کے بعد وہاں موجود فوٹو گرافر کے لیے یاد گار تصاویر بنانے کا بہترین موقع تھا۔ دْلہا اور دْلہن کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے اور ان کی شادی کے یہ لمحات یاد گار بن گئے۔امریکی صدر براک اوباما نے اس جوڑے کے ساتھ کئی تصاویر بنوائیں جب کہ جوڑے کا کہنا تھا کہ امریکی صدر انتہائی مہربان اور رحم دل انسان ہیں اور ان کے ساتھ گزرے یہ لمحے ہمیشہ یاد رہیں گے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…