جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

باغیوں کی پسپائی تک کارروائیاں جاری رہیں گی، سعودی عرب

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے کہا ہے کہ حوثیوں کے خلاف یمن میں فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان سے باغیوں نے جنگ بندی سمجھوتے سے متعلق ابھی تک کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اتحادی فورسز حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز کے خلاف اس وقت فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گی جب تک اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2216 کے مطابق حوثی باغی اپنے زیر قبضہ علاقوں سے پسپا نہیں ہوجاتے اور قانونی حکومت کی عمل داری قائم نہیں ہوجاتی ہے۔سلامتی کونسل نے اپریل میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب سات کے تحت یہ قرارداد منظور کی تھی۔اس کے تحت حوثی تحریک کے لیڈر اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف پابندیاں عاید کردی گئی تھیں۔بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے بتایا کہ جمعہ تک حوثی ملیشیا کی جانب سے اتحادی فورسز کے علاوہ یمن کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کو بھی جنگ بندی سے متعلق کوئی وعدہ موصول نہیں ہوا ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو یمنی حکومت اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…