ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی کی خصوصی عدالت نے 2006 میں ممبئی ٹرین دھماکے کیس میں 5 افراد کو موت، 7 کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ احتشام صدیقی، آصف خان، فیصل شیخ، نوید خان اور کمال انصاری کو بم نصب کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر تنویر انصاری، محمد علی کو بم بنانے کے لئے اپنا گھر دینے، ساجد انصاری کو بم کیلئے سرکٹ بنانے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جولائی 2006 میں ٹرین میں سات دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 188 افراد ہلاک اور 800 زخمی ہوئے تھے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بم پریشر ککر میں رکھے گئے تھے اور ٹرین میں اخبارات اور چھتریوں تلے چھپائے گئے تھے۔ پولیس نے 30 افراد پر فرد جرم عائد کی تھی جن میں سے 13 افراد مبینہ طور پر پاکستانی تھے۔ ان 13 ’پاکستانی‘ شہریوں اور چار بھارتی شہریوں کو پولیس اب تک گرفتار نہیں کر پائی ہے۔
مزید پڑھئے:دنیا میں دولت کی تقسیم کے حوالے سے چند دلچسپ حقائق