ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یمن‘ شادی کی تقریب پر فضائی حملہ، 27 افراد ہلاک

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعا (نیوز ڈیسک) یمن میں شادی کی تقریب پر ہونے والے فضائی حملے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے یہ حملہ جنوب مغربی ساحلی شہر المخا کے قریب وحیجا نامی گاو¿ں میں کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ حکومت کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ’غلطی سے کیا گیا۔ یمن میں رواں برس کے آغاز پر حوثی باغیوں کے ملک کے ایک بڑے حصے پر قبضے کے بعد مارچ سے سعودی عرب کی کمان میں اتحادیوں کی حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں مارچ سے شروع ہونے والی فوجی کارروائیوں میں ساڑھے چار ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 21 سو عام شہری ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی یمن کے صدر عبدالربوہ ہادی منصور سعودی عرب سے جلاوطنی ختم کر کے واپس عدن پہنچے تھے۔ وہ رواں برس مارچ میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی کے بعد ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…