اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغان عوام کی توقعات بہت زیادہ ہیں اور نئی حکومت اتنا کچھ نہیں کر سکی۔ عبداللہ عبداللہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر افغان سروس سے انٹرویو میں کہا کہ نیشنل یونیٹی گورنمنٹ‘ لوگوں کو ’تلخ حقائق‘ سے آگاہ نہیں کر سکی کہ انہیں غربت اور اسلامی شدت پسندوں کی جانب سے کیا خطرات درپیش ہیں؟ حالیہ مہینوں میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور داعش طالبان کی قیادت میں اختلافات کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ حکومت نے اب تک ملی جلی کامیابی حاصل کی ہے۔ گزشتہ سال کے متنازعہ صدارتی انتخاب کے باوجود عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ افغان عوام کا سیاسی عمل اور حکومت پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑا جیسا کہ بہت سے افغان شہریوں کو خدشہ تھا اور ان کے بقول جہاں ایک بم پھٹتا ہے وہیں ملک میں پانچ بم حملوں کو ناکام بنایا جاتا ہے۔ عبداللہ عبد اللہ نے ہفتے کو اقوام متحدہ میں پائیدار ترقی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نے خواتین کی برابری اور تعلیم میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے اور بچوں کی شرح اموات کم ہوئی ہے۔ انہوں نے چینی رہنماو¿ں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان پر اپنا اثرورسوخ استعمال کریں تاکہ وہ ایمانداری سے افغانستان میں مکمل امن بحال کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
افغانستان میں قیام امن کیلئے چین پاکستان پر دباو ڈالے‘ عبداللہ عبداللہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے کمی متوقع ہے؟نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتا دیا
-
پیٹرول کی قیمتوں میں150روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ کمی کا امکان ہے، بڑا دعوی سا منے آگیا
-
پاکستان نے اسرائیلی جاسوسوں کو کس طرح چکما دیکر امریکا ایران معاہدہ محفوظ بنایا؟
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کافیصلہ، محسن نقوی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان
-
راولپنڈی، کزن کی گھر میں گھس کر کزن سے زیادتی، ویڈیو وائرل کردی
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ،وجوہات سامنے آ گئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
تین میں سے ایک بالغ پاکستانی ذیابیطس سے متاثر ،وجہ بھی سامنے آ گئی
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری



















































