فرانس نے داعش کے ٹھکانوں کو شام میں نشانہ بنایا

28  ستمبر‬‮  2015

پیرس(نیوز ڈیسک) شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں کیلئے فرانس بھی میدان میں آگیاہے ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی فضائیہ نے داعش کے ان ٹھکانوں کو شام میں نشانہ بنایا ہے جن کی نشاندہی گذشتہ دو ہفتوں کے دوران جاسوسی کے دوران کی گئی تھی۔ بیان میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ داعش کو نشانہ بنا کر ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہمارا ملک دہشت گردی کے خطرے کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے۔فرانسیسی صدر کے مختصر بیان میں شام کے بحران کے حل کے لیے عالمی طاقتوں سے ایسے حل کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جو شہریوں کو ہر قسم کے تشدد سے محفوظ رکھے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…