ابوظہبی میں پاکستانی شہری نے ہم وطن کو قتل کردیا

28  ستمبر‬‮  2015

ابوظہبی (نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹرک ڈرائیور نے زمین کے تنازع پر اس کے بھائی کے مبینہ قاتل کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور معاملے کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی لیکن بالآخر پکڑاگیا۔ابوظہبی پولیس کے کریمنیل انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے بتایاکہ رواں ماہ کے شروع میں آپریشن روم کو بنی یاس کے علاقے میں ایک گاڑی کے جلنے سے متعلق رپورٹ موصول ہوئی۔فائرفائٹرز ٹیمیں ، ایمبولینسیں اور پولیس کی ٹیمیں فوری طورپر موقع پر پہنچیں اور دیکھاکہ گاڑی کے قریب ایک شخص کو بھی آگ لگی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈگی کے علاوہ گاڑی مکمل طورپر جل چکی تھی اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ گڑبڑ ہے لیکن بعد میں فرانزک رپورٹس نے ابتدائی شکوک وشبہات کی تصدیق کردی اور ابوظہبی پولیس کے ایک افسر کو شک ہواکہ یہ واقعہ حادثہ نہیں بلکہ جان بوجھ کرکیاگیا کیونکہ کسی نے تمام شواہد مٹانے کی کوشش کی اوربعد ملزم غائب ہوگیا۔لیفٹیننٹ کرنل الکابی کے مطابق38سالہ ایم کے کو پولیس کے سامنے پیش کیاگیاتوپاکستان میں اپنے بھائی کے قتل کے بدلے میں اس نے 67سالہ ہم وطن کے قتل کااعتراف کرلیا۔ملزم نے بتایاکہ مقتول اس کے گاﺅں اور قبیلے کا تھااوریہ کہ چاہتے ہوئے اس کیساتھ وقت بتایاتاکہ اسے قتل کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھاسکے ، ملزم نے سڑک کے ایک طرف گاڑی کی فرنٹ گرل ٹھیک کرنے کی کوشش کے دوران مقتول پر گاڑی چڑھانے کا اعتراف کیا اوریہ بھی بتایاکہ گاڑی اور مقتول پر تیل چھڑکنے سے قبل اسے گاڑی کے نیچے روندا اور لائٹر کے ذریعے آگ لگانے کے بعد فرار ہوگیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…