واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ہندوستان اور امریکا نے پہلی بار دہشت گردی کے خلاف جنگ پر مشترکہ بیان میں لشکر طیبہ کو القاعدہ سے منسلک کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے گروپس جنوبی ایشیا کے استحکام کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔امریکا نے ہندوستان سے عدم پھیلاو¿ ایکسپورٹ کنٹرول، جن میں جوہری سپلائر گروپ بھی شامل ہیں، کے حوالے سے اپنی مدد کا اعادہ کیا۔امریکا نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ وہ ہندوستان کے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا۔دونوں ممالک نے امریکا کی سربراہی میں 6 عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے تحران سے اس کے مکمل اور بر وقت نفاذ پر زور دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹیٹیجک اور تجارتی مذاکرات منعقد ہوئے، جس کے بعد دونوں ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔اس ملاقات میں ہندوستان کی نمائندگی وزیر خارجہ ششما سراج اور امریکی کی جانب سے اسٹیٹ سیکریٹری جان کیری نے کی.مشترکہ اعلامیے میں دہشت گردی کو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اجلاس کا مقصد امریکا اور ہندوستان کے تعلقات کو اکیسویں صدی میں انسداد دہشت گردی پارٹنرشپ میں تبدیل کرنا ہے۔‘اعلامیے کے مطابق القاعدہ اور اس سے تعلق رکھنے والی دیگر جماعتیں، جن میں لشکر طیبہ، جیش محمد، ڈی کپمنی اور حقانی نیٹ ورک وغیرہ شامل ہیں جنوبی ایشیا کے استحکام کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ 2008 میں ہونے والے ممبئی حملوں کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔امریکا اور ہندوستان نے مشترکہ طور پر 27 جولائی کو ہونے والے گرداس پور حملے اور 5 اگست کو ہونے والے اودھمپور حملے کی بھی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔دونوں ممالک نے داعش کو عالمی سیکیورٹی کے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف اقدامات کرنے، اسے کم کرنے اور ختم کرنے کا اعادہ کیا۔ہندوستان نے اجلاس کے دوران وائٹ ہاوس میں ہونے والی انسداد دہشت گردی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی، واضح رہے کہ اس اجلاس میں پاکستان کی شرکت بھی متوقع ہے۔ہندوستان اور امریکا نے حساس اطلاعات کے تبادلے اور دہشت گردوں کے حوالے سے قائم نگرانی کی فہرست پر دو طرفہ تعلقات پر بھی اتفاق کیا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا عروبہ مرزا کو کرارا جواب



















































