اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں کرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد بھی حج کی سعادت حاصل کریں گے ، زخمیوں کے ساتھ ڈاکٹرز کی ٹیم ہر وقت موجود ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد بھی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔مدینہ سے چونتیس ایمبولینس کا قافلہ زخمیوں کو لے کر مکہ پہنچا ، نرسوں اور میڈیکل سٹاف ، زخمیوں کے حج مکمل ہونے تک ان کے ساتھ رہیں گے۔سعودی شاہ سلمان کی ہدایت کے بعد مدینہ کے گورنر ،شہزادہ فیصل نے زخمیوں کو یہ سہولیات فراہم کیں ، گزشتہ دنوں مسجد الحرام کے احاطے میں کرین گرنے سے ایک سو گیارہ افراد شہید جبکہ تین سو اکتیس زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھئے:خاتون نے پہاڑوں کے درمیان تنی رسّی پر چلنے کا ریکارڈ قائم کرلیا