واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ملائشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف اپنے ملک کے بعد امریکہ میں بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ محکمہ انصاف کا ایک یونٹ وزیراعظم نجیب رزاق کے سوتیلے بیٹے کی ملکیت شیل کمپنی کی جانب سے جائیداد کی خریداری اور وزیراعظم کے دیگر قریبی عزیزوں اور دوستوں کی جانب سے جائیداروں کی خریداری کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ تفتیش کار ایک 681 ملین ڈالر کی ادائیگی کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ادائیگی وزیراعظم نجیب رزاق نے یہ ادائیگی اپنے ذاتی بینک اکاونٹ سے کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ نجیب رزاق نے کرپشن کی دولت سے امریکہ میں جائیداد خریدی تو اسے ضبط کرلیا جائے گا۔