ہنگری(نیوز ڈیسک) تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات کے لیے فوج کو خصوصی اختیارات دے دیے۔ جبکہ اقوام متحدہ نے پناہ گزینوں سے سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ہنگری کی پارلیمنٹ نے تارکین وطن کو روکنے اور سرحدوں پر سیکورٹی سخت کرنے سے متعلق نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت فوج تارکین وطن کے خلاف ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس سمیت غیر مہلک طاقت کا استعمال کر سکے گی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یورپی ممالک کی جانب سے پناہ گزینوں کے ساتھ ناروا سلوک اور اپنی سرحدیں بند کرنے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یورپی رہنماوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تارکین وطن سے ہمدردی اور بحران سے نمٹنے کے لیے قائدانہ کردار ادا کریں