بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

نائجیریا میں یکے بعد دیگرے 4 بم دھماکوں میں 54 افراد ہلاک

datetime 22  ستمبر‬‮  2015 |

ابوجا(نیوز ڈیسک)نائجیریا میں یکے بعد دیگرے 4 بم دھماکوں میں 54 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے شہر میدوگوری کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے جب کہ اجلیاری کے علاقے میں مسجد کے اندر ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 54 افراد ہلاک اور 90 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔خودکش حملے کے علاوہ دیگر دھماکے ایک فٹبال گراؤنڈ میں کیے گئے جہاں میچ دیکھنے کے لیے موجود متعدد تماشائی ان دھماکوں کا نشانہ بنے، کسی تنظیم کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم حکام کے مطابق خودکش حملے اور دیگر دھماکوں میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام ملوث ہے۔واقعے کے بعد فوج نے شورش کے شکار شہر میں سیکیورٹی سخت کردی ہے جب کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ 20 لاکھ کی آبادی پر مشتمل میدوگوری شمال مشرقی نائجیریا کا شورش کا شکار سب سے بڑا شہر ہے تاہم حکومتی فوج کی جانب سے آپریشن کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے وہاں امن قائم تھا اور اس حالیہ کارروائی کو بوکو حرام کی جانب سے آپریشن کا ردعمل قرار دیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…