پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

روس: انٹیلی جنس انجینیئر کو ملازمت کی درخواست دینے پر 14 برس کی سزا

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوز ڈیسک)روس کی انٹیلیجنس ایجنسی میں کام کرنے والے ایک انجینیئر کو سویڈن کی کمپنی میں ملازمت کی درخواست دینے پر چودہ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔جینیڈی کریوسوو نے 1990 سے 2005 تک روس کی اہم خفیہ ایجنسی جی آر یو میں سیٹلائٹ انٹیلیجنس کے شعبے میں ریڈیو انجینیئر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دی تھیں۔ملازمت چھوڑنے کے بعد انھیں پانچ برس تک خاص قسم کی سکیورٹی ملازمتیں کرنے کی اجازت نہیں تھی کیونکہ ان کی ملازمت اور کام کی نوعیت حسساس تھی۔تاہم جب پابندی کی مدت ختم ہوئی تو انھوں نے سویڈن کی ایک کمپنی میں ملازمت کی درخواست دے دی۔ لیکن چار سال بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا۔استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ کریوسوو نے اپنے سی وی میں خفیہ معلومات افشا کیں اور یہ عمل سنگین غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ تاہم انجینیئر کریوسوو کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں۔ان کے مقدمے کی سنوائی ایسے وقت ہو رہی ہے جب روس میں جاسوسی اور غداری کے کئی مقدمات سامنے آئے ہیں جن سے اس بات کو تقویت پہنچتی ہے کہ ماسکو میں حکومت اپنے شہریوں کے غیر ملکیوں کے ساتھ روابط کو زیادہ شک اور شبہے کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔کریوسوو کے وکیل ایوون پیولوو کہتے ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے مقدمے کی سماعت کرنے والے جج نے وکیلِ صفائی کی تمام تحریکوں کو مسترد کر دیا اور مدعا الیہ کے گواہوں کو گواہی دینے کی اجازت نہیں دی۔کریوسوو کی بیگم ایلا نے ’ماسکو ٹائمز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پھر بھی امید ہے۔’ان سب باتوں کے باوجود مجھے یقین ہے کہ معجزہ ہوگا۔اس پاگل پن کا خاتمہ ہو جائے گا اور یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ میرا شوہر بے گناہ ہے۔‘



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…