مکہ مکرم(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ منگل سے شروع ہونے والے مناسک حج کے دوران تقریباً ایک لاکھ سکیورٹی اہلکار حجاج کرام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دن رات مسلسل ڈیوٹی دیں گے۔میجر جنرل منصور الترکی کا کہنا تھا حج کے دوران حجاج کی حفاظت کرنے والوں میں ایلیٹ انسداد دہشت گردی یونٹ، ٹریفک پولیس اور ایمرجنسی سول ڈیفنس سے تعلق رکھنے والے اہلکار شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ان اہلکاروں کو فوج اور نیشنل گارڈ کے اضافی سپاہیوں کی مدد بھی حاصل ہوگی۔یہ حج ایسے موقع پر ہورہا ہے کہ جب سعودی عرب کو انتہا پسند گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام’’داعش‘‘ کی جانب سے شدید خطرے کا سامنا ہے۔ داعش کی جانب سے سعودی عرب میں رواں سال کی جانے والی کارروائیوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ الترکی نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو دئیے جانے والے خصوصی انٹرویو میں یہ عہد کیا کہ شدت پسند سعودی عرب میں کہیں بھی ایک سینٹی میٹر کی جگہ پر قبضہ نہیں کرسکے ہیں۔اس سال حج کے دوران کئی اندازوں کے مطابق تقریبا ً30لاکھ لوگ مکہ میں جمع ہوں گے