اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیپال میں شدید عوامی مخالفت کے باوجودملک کا پہلا جمہوری دستور نافذ کر دیا گیا،نیپالی پارلیمنٹ دستور کو پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔صدر رام برن یادیو نے باضابطہ طور پر ملکی دستور کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ملک ایک نئے جمہوری دور میں داخل ہو گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم سوشیل کوئرالا اپنے منصب سے دستبردار ہو جائیں اور نئے دستور کے تحت نئی حکومت تشکیل دی جائے۔نیپال کے پہلے جمہوری دستور کو گزشتہ بدھ کونیپالی پارلیمنٹ نےعوامی احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے منظوری دی تھی۔