نئی دہلی (نیوز ڈیسک) مصنفہ تسلیمہ نسرین کی جانب سے امریکہ میں اپنا بنایا ہوا کلاک سکول لے جانے پر گرفتار ہونے والے طالبعلم احمد محمد کے کیس میں اساتذہ کے وقف کا دفاع کیا ہے۔ تسلیمہ نسرین نے ٹویٹ کی ہے کہ احمد ایک اچھا لڑکا ہے، وہ ذہین ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ مسلمان لڑکے بم بھی نصب کرتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ اساتذہ کا ڈر بے بنیاد نہیں تھا۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اگر میں احمد محمد کا بنایا ہوا کلاک دیکھتی تو اسے بم ہی سمجھتی۔ لوگ کیوں سمجھتے ہیں کہ مسلمان بم لاتے ہیں؟ اس کی وجہ کیا ہے؟ سوشل میڈیا پر تسلیمہ نسرین کو اس ٹویٹ کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور لوگ انہیں متعصب قرار دے رہے ہیں۔