چیک ری پبلک میں انوکھا احتجاج، ایوان صدر پر ’نیکر‘ لہرا دیا گیا

21  ستمبر‬‮  2015

پراگ (نیوز ڈیسک) جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں فنکاروں کے ایک گروپ نے صدر مائلس زیمن کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے صدارتی محل پر لگے پرچم کو نیکر سے تبدیل کر دیا۔ سنیچر کو چمنی صاف کرنے والوں کے حلیے میں تین افراد سرکاری عمارت کی چھت پر چڑھ گئے تھے جس کے بعد انھیں حراست میں لے لیا گیا۔ زٹوہون نامی اس گروپ کا کہنا ہے کہ یہ نیا پرچم اس شخص کے لیے تھا جو کسی چیز پر بھی شرمندہ نہیں تاہم صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ملکی نشان کی بے حرمتی ہے۔ گروپ کے فیس بک صفحے پر احتجاج کرنے کی کئی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ ان وجوہات میں ان کے مطابق زیمن کی مشتبہ آمر کے لیے حمایت اور گروپ کے مطابق صدر کی وہ رائے جس سے لگتا ہے کہ انھوں نے معذور بچوں کے دیگر بچوں کے ساتھ پڑھنے کی مخالفت کی تھی شامل ہیں۔ سرخ رنگ کا نیکر صدر زیمن کے چین کے ساتھ قریبی تعلقات پر نمایاں تنقید ہے۔ ماضی میں زیمن پر یوکرین کے تنازع کے دوران روس کی حمایت کرنے پر انڈے بھی پھینکے گئے تھے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…