پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عازمین حج کی مدینہ سے مکہ روانگی شروع

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عازمین کے قافلوں کی مناسک حج کی تیاریوں کیلئے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ روانگی شروع ہو گئی ہے۔ ان عازمین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد بابر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عازمین کے ساتھ 30 ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی فرائض کی ادائیگی کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔یہ عملہ میدان عرفات میں وقوف،مزدلفہ. اور منی میں موجود ہوگا۔ترجمان کے مطابق کرین حادثے میں زخمی اور آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مدینہ سے لے جایا جائے گا۔ترجمان کے مطابق کسی بھی وائرس سے بچاﺅکے لئے دائمی امراض میں مبتلا افراد بالخصوص بوڑھوں اور بچوں کے حج پر پابندی ہونی چاہئے۔حج مقامات پر اونٹوں کا داخلہ ممنوع کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کو اس پابندی پر عمل درآمد کی تاکید کی گئی ہے۔ ائیرپورٹ،بندرگاہ،بری وسرحدی چوکیوں اور تما م داخلی راستوں پر عازمین کے طبی معائنے کئے گئے ہیں اور پولیو خوراک کے علاوہ افریقی ممالک کے عازمین کو گردن توڑ بخار کے ٹیکے بھی لگائے گئے ہیں۔تنفس کے متعدی امراض سے عازمین کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن تدابیر کی گئی ہے۔حج میں ہیلتھ سینٹرز،اسپتالوں میں کام کرنے والوں کو انفلوئنزااور گردن توڑ بخار کے ٹیکے لگوانے کا پابند کیا گیا ہے۔

مزید پڑھئے:امریکا میں 4سالہ بچے اور اس کے کتے کورضاکاروں نے بچالیا



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…