دمشق( آن لائن ) شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے”آبزرویٹری” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ القاعدہ کمانڈر ابوالحسن التونسی کو ادلب گورنری میں الفوعہ اور کفریا کے مقامات پر لڑائی کے دوران ہلاک کیا گیا ہے۔آبزرویٹری کے ڈاٹریکٹر رامی عبدالرحمان نے غےرملکی خبر رساں ادارے کوبتایا کہ جمعہ کی شام الفوعہ اور کفریا کے مقامات پر شامی حکومت کی وفادار فوج اور اس کی حامی ملیشیا کی النصرہ محاذ کے جنگجوﺅں کے ساتھ ایک طویل جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ میں متعدد دیگر جنگجو بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم اس کارروائی میں مقتول اسامہ بن لادن کے نائب ابو الحسن التونسی کو بھی قتل کردیا گیا۔مقتول کمانڈر التونسی ماضی میں اسامہ بن لادن کا دست راست رہ چکا ہے اور اس نے افغانستان اورعراق میں بھی عسکری کارروائیوں میں متعدد بار حصہ لیا تھا۔رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ مقتول القاعدہ کمانڈر سنہ 2012ئ میں شام پہنچا، جہاں اس نے القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ محاذ میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ادلب میں اس کی قیادت سنھبالی۔ ابو الحسن التونسی کی قیادت میں النصرہ محاذ نے ادلب شہر کے بیشتر حصے پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔ اس شہر کے صرف دو شیعہ اکثریتی علاقے الفوعہ اور کفریا شامی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔ انہی محاذوں پر لڑائی کے دوران التونسی کو ہلاک کیا گیا ہے۔
شام ، لڑائی کے دوران اسامہ بن لادن کا سابق نائب ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
پنجاب حکومت کا عوام کیلئے تحفہ، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال تیار















































