رےاض( آن لائن ) سعودی عرب میں منگل سے شروع ہونے والے سالانہ حج کے دوران تقریبا ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار حجاج کرام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دن رات مسلسل ڈیوٹی دیں گے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کا کہنا تھا حج کے دوران حجاج کی حفاظت کرنے والوں میں ایلیٹ انسداد دہشت گردی یونٹ، ٹریفک پولیس اور ایمرجنسی سول ڈیفنس سے تعلق رکھنے والے اہلکار شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ان اہلکاروں کو فوج اور نیشنل گارڈ کے اضافی سپاہیوں کی مدد بھی حاصل ہوگی۔یہ حج ایسے موقع پر ہورہا ہے کہ جب سعودی عرب کو انتہا پسند گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام ‘داعش’ کی جانب سے شدید خطرے کا سامنا ہے۔ داعش کی جانب سے سعودی عرب میں رواں سال کی جانے والی کارروائیوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غےر ملکی خبررساں ایجنسی کو دئیے جانے والے خصوصی انٹرویو میں یہ عہد کیا کہ شدت پسند سعودی عرب میں کہیں بھی ایک سینٹی میٹر کی جگہ پر قبضہ نہیں کرسکیں ہیں۔اس سال حج کے دوران کئی اندازوں کے مطابق تقریبا 30 لاکھ لوگ مکہ میں جمع ہوں گے۔
سعودی عرب ،حج کے موقع پر ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
پنجاب حکومت کا عوام کیلئے تحفہ، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال تیار















































